Tuesday, January 27, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیر حنیف عباسی سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، ریلوے کنیکٹیوٹی پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر حنیف عباسی سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، ریلوے کنیکٹیوٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ ریلوے کی وزارت میں قازقستان کے سفیر سے اعلی سطحی مشاورت ہوئی، جس میں ریجنل کنیکٹیوٹی اور ریلوے تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان سے وسطی ایشیا تک ریلوے کنیکٹیوٹی کے منصوبوں اور ان کے معاشی و تجارتی فوائد پر بھی گفتگو کی۔وزیراعظم کے ریجنل کنیکٹیوٹی وژن کے تحت اس منصوبے کو انتہائی اہم اور اسٹریٹجک قرار دیا گیا ہے، جو پورے خطے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے ریلوے سیکٹر میں ایک تاریخی پیشرفت ہے اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو نئی جہت فراہم کرے گا۔پاکستان سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی پر نمایاں پیشرفت، کراچی پورٹ سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی کا منصوبہ تیار ہے، جو خطے میں تجارتی روابط کو فروغ دے گا اور پاکستان کو وسطی ایشیا سے براہِ راست جوڑے گا۔ چمن کے راستے افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان تک ریلوے نیٹ ورک کو جامع انداز میں مربوط کیا جائے گا۔میگا پروجیکٹ کی مالیت اور مدت:پاکستان-قازقستان ریلوے کنیکٹیوٹی منصوبہ 7 ارب ڈالر مالیت کا ہے، جسے تین سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور پاکستان کی معیشت کے لیے سنگِ میل کا کردار ادا کرے گا۔ایم او یو پر دستخط اور قازقستان کے صدر کا دورہ:قازقستان کے صدر 3 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اور اسی موقع پر باقاعدہ طور پر ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان کی ریلوے انڈسٹری کے لیے اہم ہے بلکہ پورے خطے میں تجارتی روابط کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔