اسلام آباد(آئی پی ایس )تبلیغ قرآن و سنت کی غیرسیاسی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے زیراہتمام سالانہ امتحانات2026کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز 21 جنوری(بدھ)سے ہو گا۔
پاکستان میں تجوید و قرات ، درس نظامی، تخصصات اور کلی الشریعہ کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 99 ہزار 398 ہے جبکہ ناظر القرآن اور تحفیظ القرآن کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 73ہزار 124 ہے، اسی طرح امامت کورس اور فیضان شریعت کے شارٹ کورسز کا امتحان دینے والے طلباو طالبات کی تعداد 17ہزار 498ہے، واضح رہے کہ کنز المدارس بورڈ کے تحت امسال امتحان دینے والے کل 1لاکھ 90 ہزار 20 امیدوار ہیں جس کیلئے ملک بھر میں 884امتحانی سنٹر قائم کئے گئے جن میں امتحانی عملے کی تعداد 4463 ہے۔ امتحانات کے حوالے سے کنز المدارس انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
