Monday, January 26, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ

سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری کا فیصلہ

اسلام آباد:(سب نیوز ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ، زون فائیو اسلام آباد سے ایکسٹینشن چارجز کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ 26 ہزار روپے کی وصولی کے لیے باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ رقم بحریہ ٹاؤن کے فیز II، III، V اور VI ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق ہے، جس کی نشاندہی مختلف آڈٹ پیراز کے تحت کی گئی۔ مذکورہ واجبات کی وصولی لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت عمل میں لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلہ ایڈیشنل کلیکٹر ریکوری/سینئر اسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کو ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تفصیلات مقررہ پرفارما پر منسلک ہیں تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔
سی ڈی اے نے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق واجبات کی بروقت وصولی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔