Wednesday, January 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزانڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر 19 ورلڈکپ؛ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37 رنز بنائے جبکہ فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فاسٹ بولر علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مومن قمر نے 46 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور 44ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد حسین نے 47 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے ایونٹ میں واپسی کرتے ہوئے حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔