Monday, January 26, 2026
ہومتازہ ترینروات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح

روات میں جدید تعلیمی سہولیات کا آغاز، آئی سی سی کیمپس کا باضابطہ افتتاح

اسلام آباد ( سب نیوز)؛
آئی سی سی روات کا افتتاح کر دیا گیا ۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا تھے ۔ جنہوں نےچئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر ، سابق ڈائریکٹر گورنمنٹ راولپنڈی کالجز شیر احمد ستی، چیئرمین لودھراں نوید بھٹی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن غوری گارڈن کیمپس سمیع اللہ ، مقامی سماجی رہنماء راجہ شاہد، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات شاہد عمران ،سابق چیئرمین آبپارہ مارکیٹ علی اصغر بٹ المعروف مانی بٹ، پرنسپل اسلام آباد کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ افراز عباسی ، پرنسپل ائی سی سی علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی ، پرنسپل ائی سی سی غوری گارڈن کالج سیکشن محمد رضوان ، لیبر لیڈر راجہ ظفر ممتاز ، پرنسپل ائی سی سی سیری چوک کیمپس صہیب سرور چودھری ، پرنسپل ائی سی سی میٹرک سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو راؤ یاسر ، سی ای او شایان برادرز یونیفارم اینڈ بکس ناصر عباسی ، پرنسپل ائی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی ، پرنسپل ائی سی سی چٹھہ بختاور پروفیسر اعجاز بشیر و دیگر کیساتھ آئی سی سی روات کا افتتاح کیا۔

مہمان خصوصی عزت کمال پاشا نے کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کا بنیادی فرق تعلیم ہے۔ دنیا نے بچوں سے کتابوں کا بوجھ کم کر کے نفس مضمون کے تصور کے وضاحت پر توجہ زیادہ دی۔ائی سی سی کا بین الاقوامی تعلیمی اداروں سے الحاق کے لئے متحرک ، فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے معاون کردار اور تعاون ادا کر سکتا ہوں۔ خود بھی برطانیہ سے تعلیم حاصل کی۔

قبل ازیں پرنسپل ائی سی سی روات کیمپس شاہد عمران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے مہمانان گرامی ، پرنسپلز، معززین علاقہ، اساتذہ اور آئی سی سی ٹھنڈا پانی کے طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رٹا سسٹم کا خاتمہ کر کے تعلیم کی حقیقی روح طلباء کی ذات کا حصہ بناؤں گا ۔ شیر احمد ستی نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز کی قیادت باصلاحیت ، محنتی اور ایماندار ہے۔ جو روات میں تعلیم کو فروغ دے کر بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور کامیاب بنائے گی ۔اب روات کے بچوں بچیوں کو تعلیم کے لئے دور افتادہ علاقوں میں وقت کا ضیاع اور ٹرانسپورٹ اخراجات کی کوئی ضرورت نہیں۔

پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ روات میں جدید طرز تعلیم متعارف کروائیں گے۔ بچیوں کے لئے کالج کی علیحدہ کلاسز کی سہولت دیں گے ۔ انہوں نے بچیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں ۔ چھوٹے بچوں بچیوں کے سمارٹ بورڈ ٹیکنالوجی سے انکی تعلیمی بنیاد مضبوط بنائیں گے ، پرائمری اور مڈل کلاسز میں کمپیوٹر لیبارٹریز سے سکلز سکھائیں گے ۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں جدید لیبارٹریز سے عملی نالج دیں گے۔

جاوید انتظار نے کہا کہ اللہ کے نظام سے روشنی لے کر نظام تعلیم چلا رہے ہیں۔ جو مستقل مزاجی اور متحرک ہونے کا پیغام دیتا ہے۔ آٹھویں جماعت پاس کرنے والے طلباء کانویں جماعت میں داخلے کے لئے سکالرشپ ٹیسٹ لیں گے۔ ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو انعام میں موٹر سائیکل کا انعام اور دو سال کی تعلیم مفت دیں گے۔ یتیم بچوں کا ٹیسٹ لے کر مفت تعلیم دیں گے۔21 فروری کو نویں جماعت میں سکالرشپ ٹیسٹ منعقد کریں گے۔ سوچ دنیا کے ہر ہدف کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔

سوچ بدل گئی تو سب کچھ بدل جائے گا ۔ ملک کے لئے محنتی ، ایماندار افراد اور قیادت تیار کر رہے ہیں۔ مقامی چیئرمین لودھراں نوید بھٹی نے روات میں آئی سی سی کیمپس کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ جدید طرز تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ تقریب میں اسلام کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ کے طلباء نے شاندار ٹیبلوز کا مظاہرہ کر کے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔کلاس ہشتم کی طالبہ مقدس شہزاد نے انگریزی میں با اعتماد تقریر کر کے شرکاء تقریب کو بے حد متاثر کیا۔

تقریب میں شرکاء قومی ترانے کے احترام سے کھڑے رہے۔اخر میں شرکاء تقریب نے کھانا تناول کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔