Tuesday, January 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزآیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

تہران(آئی پی ایس )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فسادات کا ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ کو قرار دے دیا۔آیت اللہ خامنہ ای کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مخالف پروپیگنڈا امریکی اسرائیلی سازش ہے، پرامن مظاہروں کو دانستہ تشدد میں بدلا گیا، سکیورٹی فورسز نشانہ بنیں، عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی اور عملی کارروائی میں شامل ہیں، فسادات کے ثبوت امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں، امریکی بالادستی کو ایرانی عوام نے انقلاب سے آج تک ناکام بنایا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک مقف اپنایا کہ سازشیں ایران کو کمزور نہیں کرسکتیں، ہم ایسے عناصر کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔