اسلام آباد: (سب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے مطابق، محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن اپوزیشن ارکان کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن کی کاپی میڈیا کو بھی فراہم کر دی ہے۔


