راولپنڈی:(آئی پی ایس) ایران میں کشیدہ حالات کے باعث راولپنڈی سے براستہ ایران جارجیہ جانے والے دو طالبعلم پھنس گئے ہیں۔
پھنسے ہوئے طالبعلموں میں 22 سالہ شمس طارق شامل ہیں، جو پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، جبکہ دوسرا 34 سالہ عادل حسین ہے، جو شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ دونوں کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہڑی سے ہے۔
ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث یہ دونوں طالبعلم جارجیہ نہیں پہنچ پائے اور پاکستان ایمبیسی کے باہر 10 دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ایمبیسی ایران میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے تو دونوں طالبعلم اپنے سفر کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
ایران میں پھنسے طالبعلموں کے لواحقین شدید کرب میں مبتلا ہیں اور انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے۔
ایران میں پھنسے راولپنڈی کے دو طالبعلم، ایمبیسی سے انٹرنیٹ کی سہولت کی منتظر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
