Friday, January 16, 2026
ہومپاکستانایران میں پھنسے پاکستانی مشکلات کا شکار، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

ایران میں پھنسے پاکستانی مشکلات کا شکار، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

اسلام آباد (آئی پی ایس) ایران میں موجود پاکستانی شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے وہ اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفارت خانہ تعاون کرنے کے بجائے بدتمیزی سے پیش آ رہا ہے اور انہیں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، جس سے وہ اپنے گھر موجودہ حالات سے آگاہ نہیں کر سکتے۔


متاثرین نے وزیراعظم پاکستان سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایرانی حکومت اور مقامی پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کر کے انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ سے رابطہ کر سکیں اور اپنی حفاظت یقینی بنا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔