Thursday, January 8, 2026
ہومپاکستانوزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت مانگ لی

کراچی (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی دورے پر پی ٹی آئی نے جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی نے عوامی جلسے کی اجازت مانگ لی ہے، اس بارے میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر اور سیکرٹری جنرل ارسلان خالد نے ڈی سی ایسٹ کو خط ارسال کر دیا ہے۔

خط میں کراچی میں عوامی جلسے کے انعقاد کی اجازت طلب کی گئی، پاکستان تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے عوامی جلسے کی اجازت 11جنوری بروز اتوار کے لئے طلب کی گئی، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔خط میں کہا گیا کہ جلسے سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے مثبت فیصلے کا انتظار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔