ہومپاکستانصاف پانی ریفرنس،شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

صاف پانی ریفرنس،شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں

لاہور،صاف پانی ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گئیں جب کہ اس حوالے سے رپورٹ بھی عدالت میں کرادی گئی ، عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرنے کے بعد کارروائی 23ستمبر تک ملتوی کردی،حتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰپنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔