Wednesday, March 11, 2026
ہوماوورسیزمسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے: رانا منان خان

مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے: رانا منان خان

(جدہ ( خالد نواز چیمہ

مسلم لیگ ن کا شیوہ عوامی خدمت کرنا ہے. مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے. پنجاب میں اس وقت ہر شعبے میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے.
ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی رانا منان خان چئیر پرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس جیل خانہ جات پنجاب، ملک منظور حسین اعوان فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام، جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب اور دیگر مقررین نے مہمان خصوصی کے اعزاز میں چوہدری منیر کی طرف سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ پر دئیے گئے ایک عشائیے کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا.


مہمان خصوصی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اس وقت پنجاب کے ہر شعبے کو ترقی دے رہی ہے اس کی گواہی پنجاب کا ہر باسی دے گا. پنجاب کی حکومت کی ستھرا پنجاب کا کارکردگی اس وقت دنیا میں معروف ہے یو کے کے شہر نے پنجاب حکومت کی ستھرا پنجاب کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے مدد طلب کی ہے. یہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے.


ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا شیوہ عوامی خدمت کرنا. اسے جب جب موقع ملا اس نے ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کیا ہے. ملک کے بنیادی ڈھانچے کی طرف توجہ دی ہے جبکہ مخالفین نے ملک میں نفرت ، کینہ ، بغض اور مار دھاڑ کی ترویج کی ہے. اب ان شا اللہ کارکردگی کی بات ہوگی. نفرت کی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں.
مضبوط پاک فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے
فوج کی کارکردگی نے ملک کی عزت، وقار اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے. ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے. چیرمین بلوشیر وڑائچ گروپ امان اللہ لک امجد اعوان دیگر نے بھی خطاب کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔