ہوماسلام آبادگلگت:کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،2افراد جاں بحق

گلگت:کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،2افراد جاں بحق

گلگت(آئی پی ایس )گلگت بلتستان کے علاقے رحیم آباد میں کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری ،2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122گلگت کو صبح اطلاع ملنے پر عوام کی مدد سے لاشوں کو کھائی سے نکا ل لیا گیا۔ایک لاش کو سلطان آباد جبکہ دوسرے لاش کو مورچری وین میں سٹی ہسپتال گلگت منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک لاش کی شناخت سلطان آباد سے جبکہ دوسرے کی کشروٹ گلگت سے ہوئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔