Saturday, December 27, 2025
ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ثقافت کا سفر نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ثقافت کا سفر نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

اسلام آباد (سب نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ثقافت کا سفر نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خو اتین ہنرمندوں کو باوقار پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ثقافتی تنوع اور تہذیبی ورثے سے مالا مال ملک ہے،ثقافت کا سفر محض نمائش نہیں، ہماری تہذیبی شناخت کی جیتی جاگتی تصویر ہے، گھروں میں محنت کرنے والی خواتین کو قومی سطح پر مواقع دینا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کسی سے کم نہیں، نہ ہنر میں، نہ حوصلے میں اور نہ تخلیقی صلاحیت میں، صبوحی حسین اور حسین سبحانی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،ایک چھت تلے باصلاحیت خواتین کو اکٹھا کرنا قابلِ تقلید اقدام ہے، پی این سی اے کا اسلام آباد سے باہر پرفارم کرنا خوش آئند روایت ہے،اسلام آباد کی ثقافت عوام تک پہنچ رہی ہے، یہ حقیقی ثقافتی ہم آہنگی ہے۔
سیدال خان نے کہا کہ کے ٹو چینل اور شراکت داروں کا ثقافتی فروغ میں اہم کردار، ثقافت کا سفر کو تحریک بننا چاہیے، جو خواتین اور نوجوانوں کو مواقع دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔