Monday, December 15, 2025
ہومتازہ ترینپاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی(آئی پی ایس) پاک بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کا اعادہ کرتے ہوئے اتوار کو شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔


فائر پاور ڈیمونسٹریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی متحرک فضائی ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے بحریہ کی جنگی صلاحیت اور لڑائی میں ممکنہ قابلیت کا اعادہ ہوا۔


کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے ایف ایم-90 (این) ای آر (ER) کا فائرنگ کے موقع پر مشاہدہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے اس کارروائی میں شامل افسران اور جوانوں کی وابستگی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور ہر صورت میں قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔