غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،سمندری طوفان بائرن کے زیر اثر ہونے والی بارشوں سے بچوں سمیت چودہ فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کےمطابق خستہ حال عمارتیں گرنے سے بارہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے،دو بچیاں ٹھنڈ سے زندگی کی بازی ہارگئیں،بارش سے آٹھ لاکھ افرادمتاثرہوچکے ہیں،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق غزہ میں اگلےماہ بین الاقوامی استحکام فورس کو تعینات کیےجانے کا امکان ہے ،امریکی حکام نے یقین دہانی کرائی ہےکہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس حماس کے خلاف نہیں لڑے گی۔ بین الاقوامی فورس کے قیام سے متعلق اہم کانفرنس اگلے ہفتے دوحہ میں ہوگی۔
غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
