Tuesday, March 3, 2026
ہوماسلام آبادڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا

ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا ۔ چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے اہلیان جی۔ سیون تھری ٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ این ایف سی ایوارڈ میں 3 فیصد فنڈز دینے کی آئینی ترمیم کرے۔ ڈاکٹر مختار دو ہفتے کے اندر وائس چیئرمین ، یوتھ کونسلر ، لیڈی کونسلرز ، وارڈ کونسلرز، لیبر اور اقلیت کونسلر منتخب کر کے نامزد کروائیں ۔

جاوید انتظار نے کہا کہ اسلام آباد آزاد گروپ اسلام آباد کو ایک منظم فلاحی ادارہ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 5 فیصد مینٹیننس کے نام پر سی ڈی اے کے اکانٹ میں جاتا ہے۔ نجی اور کمرشل بلڈنگز سے پراپرٹی ٹیکس سی ڈی اے لے رہا ہے۔ لیکن سی ڈی اے کی کارکردگی سے لوگ نالاں ہیں۔لیکن ہم سی ڈی اے کے ساتھ ملکر عوامی فلاح و بہبود کے کام کریں گے۔ اسلام آباد آزاد گروپ شہری اور دیہاتی علاقوں سے اپنے حمایت یافتہ امیدوار کھڑے کرے گا ۔ اسلام آباد آزاد گروپ کا منشور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہو کر اجتماعی عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدو جہد کرنا ہے۔ لوگوں کی سوچ بدل گئی تو اسلام آباد بدل جائے گا ۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ صحت کے نظام میں بہتری سمیت شہری اور دیہاتی علاقوں کی تزیین اور اس آرائش کی مربوط حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔