Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (آئی پی ایس) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 198 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 79 ہزار 082 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔