واشنگٹن (آئی پی ایس) آٹھ جنگیں رکوانے پر خود کو امن کے نوبیل انعام کا بار بار مستحق ٹھہرانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال تو یہ انعام حاصل کرنے سے محروم رہے لیکن ان کی امن ایوارڈ حاصل کرنے کی خواہش فیفا نے پوری کر دی ہے۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پرفٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یہ اعزاز انہیں اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کی تقریب کے دوران دیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ ایک بار پھر عالمی خبررساں اداروں نے بھی اس خبر کو اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔۔۔
واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے صدر ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فیفا نے گزشتہ ماہ ہی اس ایوارڈ کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ایسے افراد کو سراہنا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر امن کے لیے غیرمعمولی کوششیں کی ہوں۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے اسے اپنی زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے پھر دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں ،کانگو اور پاک بھارت کے معاملات میں ممکنہ جنگ کو ابتداء سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے فیفا سربراہ جیانی انفینٹینو کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ آپ نے شاندار کام کیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، یہ آپ اور عالمی فٹبال دونوں کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو جنگ زدہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ کا سربراہ بنایا ہے۔ فیفا ایوارڈ پر بھی امریکی صدر ٹرمپ کو متعدد مسائل پر ڈیموکریٹس اور حقوق گروپوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
