Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانراؤسردار علی خان آئی جی پنجاب تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

راؤسردار علی خان آئی جی پنجاب تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد،وفاقی کابینہ نے راؤسردار کونیا آئی جی پنجاب بنانے اور کامران علی افضل کوچیف سیکریٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے ناموں پر بھی مشاورت ہوئی۔وفاقی کابینہ نے راؤ سردار کونیا آئی جی پنجاب بنانے اور کامران علی افضل کوچیف سیکریٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے پنجاب میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کامران افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب اور راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے ، جواد رفیق ملک کووفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کردیا گیا۔علاوہ ازیں انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے سے ہٹا کر آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔خیال رہے نئے تعینات آئی جی راؤ سردار سیف سٹی پراجیکٹ کے سربراہ ہیں ، را ؤسردار گزشتہ 3سالوں میں تعینات ہونیوالے چھٹے آئی جی پنجاب ہوں گے جبکہ کامران افضل اس وقت سیکریٹری صنعت کی خدمات سرانجام دیرہے ہیں ، وہ پنجاب میں 3سال کے دوران تعینات 5ویں چیف سیکریٹری ہوںگے۔یاد رہے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ناموں کی سمری ارسال وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی، جس میں چیف سیکریٹری کیلئے کامران افضل، بابرحیات تارڑ، احمد نواز سکھیرا کا نام جب کہ آئی جی پنجاب کیلئے را ؤسردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا تھا۔چیف سیکریٹری کیلئے کامران افضل کے نام پر متعددسینئر افسران کے تحفظات ہیں بعض سینئر افسران نے تحفظات سے متعلقہ حکام تک پہنچائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔