Sunday, March 15, 2026
ہومپاکستانفیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی

فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا وسنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات ،وفاقی محتسب کا نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی

اسلا م آ باد(سب نیوز)فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہاو سنگ اتھا رٹی کیخلاف شکا یات پروفاقی محتسب کا از خود نوٹس ، معائینہ ٹیم تشکیل دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہاو سنگ اتھا رٹی کیخلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو26 نو مبر(بدھ)کو فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہاو سنگ اتھا رٹی، اسلام آ باد کا دورہ کرے گی اور مو قع پر مو جود کسٹمرز کی شکا یات سننے کیسا تھ ساتھ اتھا رٹی کی انتظا میہ سے مل کر شکا یات اور اتھا رٹی کے نظام کا جا ئزہ لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔