اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ، ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔
یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر ایس کے میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی دھمکیاں دیں۔علاقہ مکینوں نے دعوی کیا ہے کہ تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو عارضی طور پر حراست میں لیا، مگر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا۔
