Tuesday, March 3, 2026
ہومتازہ ترینسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

راولپنڈی(سب نیوز) پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے زمبابوے کا 148رنز کا ہدف با آسانی 5وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل تھے۔پاکستان کیخلاف زمبابوے کا اغاز کافی اچھا رہا اور اوپنرز کے درمیان 72 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی لیکن پھر مارومانی 30 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔زمبابوے کو دوسرا نقصان برینڈن ٹیلر کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 14 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے۔اس کے بعد سیٹ بیٹر برائن بنیٹ 49 بناکر آوٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ریان برل 8، کپتان سکندر رضا 34 رنز بناسکے۔زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 147رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد،سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صائم ایوب نے 22 اور صاحبزادہ فرحان نے 16رنز بنائے۔بابر صفر اور کپتان سلمان علی آغا ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔ عثمان خان 37 اور محمد نواز 20رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے اور پاکستان ٹیم کو جیت دلوائی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔