ہومتازہ تریناسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے عدالتوں میں تعطیل کا اعلان ،چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی،عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

دوسری طرف اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر کو ہونگے، اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ مجموعی طور پر20ججز پولنگ افسران کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انتخابات میں 5 نشستوں کیلئے 21 امیدوار مدمقابل ہیں اور 6 ہزار سے زائد وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ہر ووٹر 5 امیدواروں کو ووٹ دے سکے گا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جوڈیشل کمپلیکس میں جاری رہے گی۔ اسلام آباد بار کونسل نے امیدواروں کی فہرست اور پولنگ ججز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 30 at 6.17.51 PM 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔