Tuesday, December 16, 2025
ہومبریکنگ نیوزآزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم پیشرفت

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم پیشرفت

اسلام آباد (سب نیوز) آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے قائد ایوان کی نامزدگی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس جمعہ کی شام چار بجے ہوگا جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے تمام پارلیمانی اراکین شرکت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے مزید اراکین کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے امکانات بھی ہیں، جس کے بعد ایوان میں عددی اکثریت مزید مضبوط ہو جائے گی۔
اجلاس میں قائد ایوان کے لیے متفقہ امیدوار پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر قیادت تحریک عدم اعتماد کو جلد از جلد عملی شکل دینے کے لیے متحرک ہے اور تمام اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔