Friday, May 8, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد کے مزید 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد کے مزید 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد،کورونا کیسز میں اضافہ ، ضلعی محکمہ صحت نے شہر اقتدار کے مزید 16علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کی سفارش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اسلام آباد نے بڑھتے کورونا کیسز پر مزید 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ۔ خط میں کہا گیا کہ گزشتہ چند دن سے متعلقہ علاقوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا پھیلا ئوکو روکنے کیلئے نقل و حمل روکنے کے سخت اقدامات کئے جائیں ،سیکٹر جی سیون ٹو کی سٹریٹ54،46میں لاک ڈائون لگایا جائے ،آئی ٹین ٹو کی سٹریٹ 9میں شہریوں کی نقل و حرکت روکی جائے ،جی نائن ٹو کی سٹریٹ ایک ،جی نائن ون سٹریٹ 34،52میں سمارٹ لاک ڈان لگایا جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ آئی ٹین فور سٹریٹ 112،ای الیون فورسٹریٹ 11میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے ، جی نائن تھری کی سٹریٹ 2،8،10،70،77،122،125،126 میں بھی سمارٹ لاک ڈان لگایا جائے ،متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی اقدامات لیے جائیں ، شہری کورونا پھیلا ئوکو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔