فیصل آباد ،پانی چوری سے کیوں روکا ، حکومتی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین استحقاق کمیٹی علی اختر طیش میں آ گئے ،فیصل آباد محکمہ انہار کے ایکسین چوہدری عمیر صداقت کیخلاف تحریک استحقاق پیش کر دی ، پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صدر ناصر محمود واہلہ کا ایم پی اے علی اختر کے رویہ پر انتہائی تشویش کا اظہار، حق اور سچ کا ساتھ دینے کا اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد محکمہ انہار کے سب انجینیر نے ایم پی اے علی اختر کو پانی چوری سے روکا جس پر ایم پی اے صاحب طیش میں آ گئے اور ایکسین چوہدری عمیر صداقت کو سب انجینیر کی فوری ٹرانسفر کا حکم صادر فرمایا، مگر ایکسین نے انکار کر دیا۔جس پر ایم پی اے نے سیکرٹری ایریگیشن کیپٹن (ر)سیف انجم سے رابطہ کر کے چوہدری عمیر صداقت ایکسین کی شکایت لگائی جس پر سیکرٹری ایریگیشن نے انصاف قائم رکھنے کیلیے واقع کی فوری انکوائری کا حکم صادر فرمایا، انکوائری مکمل ہونے پر ایکسین اور سب انجینیر بے قصور ٹھہرے جبکہ ایم پی اے کی طرف سے واقع کی غلط رپورٹنگ ثابت ہو گئی. ایم پی اے علی اختر جو کہ پنجاب استحقاقات کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں اس فیصلہ کو اپنی شان میں گستاخی تصور کر رہے ہیں۔ایم پی اے صاحب نے اپنا آئینی اور قانونی حق استحقاق استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر جھوٹ پرمبنی تحریک استحقاق پیش کر دی. پاکستان تحریک انصاف کا دعوی تھا کہ سرکاری محکمہ جات کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے گا جس پر پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ چوہدری ناصر محمود واہلہ صدر پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن ،فیصل آباد زون نے سیکرٹری ایریگیشن کے فیصلہ کو سراہا اور ایم پی اے علی اختر کے رویہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔مزید سب انجینیر اور ایکسین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیڈریشن ہر مقام پر حق اور سچ کا ساتھ دے گی۔
پانی چوری سے روکنے پر حکومتی ایم پی اے و چیئرمین کمیٹی علی اختر طیش میں آ گئے ،تحریک استحقاق لے آئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
