Friday, May 8, 2026
ہوماسلام آباداسلام آباد کے تھانوں میں سی سی کیمرے اور اوپن مائیک نصب ہوں گے

اسلام آباد کے تھانوں میں سی سی کیمرے اور اوپن مائیک نصب ہوں گے

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت شہر میں جرائم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر کرائم کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور اوپن مائیک نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز اپنے دفاتر سے ان کیمروں کو خود مانیٹر کریں گے اور اپنے دفاتر سے تھانہ جات میں آنے والے سائلین سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے خود بات کریں گے،تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کو روزانہ ایک گھنٹہ اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی بھی تھانے میں شہریو ں سے غیر مہذب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمارا کام شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے ، ہر افسر و جوان اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری کے ساتھ انجام دے ،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام تر ضرروی اقدامات کئے جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔