Friday, May 8, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے بری امام کی خستہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیا

سی ڈی اے نے بری امام کی خستہ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے شروع کردیا

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کے شعبہ روڈ مینٹنس نے بری امام کی خستہ حالت روڈ کی کارپٹینگ کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے ۔کارپیٹنگ کی جانے والی یہ روڈ ڈیڑھ کلومیٹر لمبی ہے جبکہ سٹرک کا ٹوٹل ایریا 16000 مربع فٹ بنتا ہے جبکہ اس روڈ کی چوڑائی تیس فٹ ہے ۔علاوہ ازیں شاہراہ جمہوریت سے بری امام درگاہ اور پارکنگ ایریا بھی اسی منصوبے میں شامل ہے، اس سڑک کی تعمیر و مرمت کے علاوہ لین مارکنگ، اطراف کی تزئین و آرائش کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جو پانچ سے چھ یوم میں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔