Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی

اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی

لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے۔صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران انٹیلی جنس اداروں کا کرداربہت اہم تھا، ہمارے چند لوگ انٹیلی جنس اداروں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے تباہ 6 طیاروں کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، ہم نے ریڈار میں طیارے گرتے دیکھ لیے تھے ، لیکن فیصلہ کیا تھا ثبوت ملنے تک ہم اعلان نہیں کریں ، پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد ہوں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی تمام منصوبہ بندی ہمیں وقت سے پہلے پتہ تھی ، بھارت نے ہماری ایک ایئر بیس پر 7میزائل فائر کئے ، ایک بھی اندر نہیں گرا، ہماری جس ایئر بیس میں قیمتی اثاثے موجود نہیں وہاں ایک بھی میزائل نہیں گرا، ہم نے بھارت سے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔محسن نقوی نے کہا کہ نور خان ایئر بیس پر حملے میں بھی ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ایئر بیس پر حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے جب کہ بھارت کے خلاف ہماری فورسز نے تمام اہداف حاصل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی ، گواہی دے سکتا ہوں فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز کے ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت چلارہے ہیں، دونوں حکومت کے ساتھ مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کشیدگی کیدوران دوست ملکوں نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی، پاک فضایئہ نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف سول وعسکری قیادت نے حکمت اور دانشمندی سے فیصلے کیے، فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت معرکہ حق میں عظیم فتح ملی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔