Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد میں 13اگست کو کون کونسے تفریحی مقامات بند رہیں گے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو اہم تفریحی مقامات بند رہیں گے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل وفاقی دارالحکومت میں اہم تفریحی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اور اس ضمن میںڈی سی اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک 13 اگست کو عوام کیلئے بند رہے گا، اسی طرح دامن کوہ،شکر پڑیاں اور یادگار پاکستان بھی کل عوام الناس کے لیے بند رہیں گے۔
نوٹفیکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کل ٹریل 2، 3، 4 اور 5 بند رہیں گی، اسی طرح سیدپور گاوں کے عقب کا ٹریل بھی کل عوام کیلئے بند رہیگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں انتظامیہ نے یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کل تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Notification for Closure of Parks 1 page 0001 1
Notification for Closure of Trails 1 page 0001 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔