اسلام آباد:(سب نیوز ) سپریم کورٹ نے نیب مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے تمام زیر التوا نیب مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے محفوظ شدہ فیصلہ عدالت میں پڑھ کر سنایا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 16 جولائی کو اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اور قومی احتساب بیورو (نیب) قانون کے تحت سپریم کورٹ کے پاس ان مقدمات کی سماعت کا اختیار نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون کے سیکشن 32 اور 32 اے کے مطابق ایسے مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے تمام متعلقہ مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
