Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہورالحسن ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہو گیا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کا حکم دیا جائے، جبکہ ماہانہ معائنہ اور ٹیسٹ رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جائیں اور فیملی کو فراہم کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔