Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

سکیورٹی فورسز نے لاہور میں مناواں کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

لاہور(سب نیوز)سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارا گرایا۔پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا، حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔