Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا

پشاور(آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کےجاری حکم نامے میں کہاگیا ہےکہ زرتاج گل کو 11 اگسست تک گرفتارنہ کیا جائے،درخواست گزار کو اے ٹی سی عدالت فیصل آباد نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے،وکیل کےمطابق درخواست گزار سزا کےخلاف لاھور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہےاسی طرح اے ٹی سی عدالت نے درخواست گزارکی غیرموجودگی میں سزا سنائی ہے۔

حکمنامےمیں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےحفاظتی ضمانت پر اعتراض کیا،تاہم آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنےدفاع کا حق حاصل ہےدرخواست گزار نےعدالت کےسامنے سرنڈر کیا ہے، لاھور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔

حکم نامہ میں کہاگیا کہ درخواست گزار کو 31 جولائی اے ٹی سی فیصلےمیں گیارہ اگست تک گرفتارنہ کیا جائے,درخواست گزار کوایک لاکھ دو نفری کے ضمانت مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔