Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر

ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق ملک ریاض کی پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7اگست 2025 نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی ،جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس2پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی شامل ہیں۔ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس ،روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاون، اسلام آباد بھی نیلام ہونگی

پلاٹ نمبر 984-براڈ-اے بحریہ ٹاون، فیز-1V، راولپنڈی پر ایرینا سینما کو بھی نیلام کیا جائیگا، بحریہ ٹاون انٹرنیشنل اکیڈمی (اسکول بلڈنگ)، اسٹریٹ جیسمین اور سلور اوکس روڈ صفر ولاز I، بحریہ ٹاون، راولپنڈی بھی نیلام ہونگی، پلاٹ نمبر 27پر سفاری کلب، فیز سفاری ولاز، بحریہ ٹاون، راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائیگا۔

WhatsApp Image 2025 08 04 at 10.39.07 PM 1 1
WhatsApp Image 2025 08 04 at 10.39.07 PM 2

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔