Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی

گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی

حب(آئی پی ایس) گڈانی جیٹی کا سمندری پانی گلابی رنگت اختیار کرگیا۔
گڈانی جیٹی کے پانی کی غیر معمولی صورتحال دیکھ کر مقامی افراد، ماہی گیر اور سیاح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کا بیان سامنے آیا ہے۔


محکمہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا ہے، جیٹی کے پانی کا رنگ تبدیل ہونےکے باعث بدبو بھی پھیل رہی ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران کاکڑ کا کہنا ہے کہ جیٹی میں کافی عرصے سے پانی جمع تھا اور بائیو لوجیکل تبدیلی سے پانی کی رنگت تبدیل ہوئی۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کے مطابق سمندری پانی گلابی ہونے کی وجہ خوردبینی حیاتیات کی تبدیلی ہے جس کے پیش نظرلوگوں کوپانی سےدور رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔