Monday, April 20, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیدیا،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیدیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر اعجاز چودھری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چودھری کو 10 سال کی سزا سنائی ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد تینوں نااہل قرار پائے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔