Sunday, March 8, 2026
ہومپاکستاناب انقلاب آئے گا، محمد عارف نے نئی تحریک ’’تحریکِ انقلاب پاکستان‘‘ کا اعلان کر دیا

اب انقلاب آئے گا، محمد عارف نے نئی تحریک ’’تحریکِ انقلاب پاکستان‘‘ کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: معروف انقلابی رہنما محمد عارف نے ’’تحریکِ انقلاب پاکستان (ٹی آئی پی )کے باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا۔ محمد عارف، جنہیں اب ’’قائدِ انقلاب‘‘ کے لقب سے پکارا جا رہا ہے، نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عوام کی بے چینی اور ان کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہو چکی ہے۔

اب انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ’’ریاستِ مدینہ ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے، اور ہمیں پاکستان کو اسی ماڈل پر استوار کرنا ہو گا۔قائدِ انقلاب نے اپنی تقریر میں اس تجویز کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کا نام تبدیل کر کے ’’مدینہ پاک رکھا جائے تاکہ ریاست کا وژن واضح ہو اور عوام کو اسلامی عدل و انصاف کا حقیقی تصور مل سکے۔

محمد عارف کا کہنا تھا کہ تحریکِ انقلاب پاکستان کا مقصد ایک ایسی فلاحی ریاست کی تشکیل ہے جہاں ہر شہری کو انصاف، روزگار، تعلیم، صحت اور عزت ملے۔تحریک کی مقبولیت سوشل میڈیا پر تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور نوجوان طبقہ خاص طور پر اس پیغام کو پذیرائی دے رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔