Saturday, March 14, 2026
ہومپاکستانحکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، عرفان صدیقی

حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، عرفان صدیقی

اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتی عمل سے گزر رہے ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمے نہیں بنائے، وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں ، پی ٹی آئی صرف سڑکوں پر فساد کیلئے بنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے سیکوئی سیاسی بحران نہیں، نظام آئینی طور پر چل رہا ہے ، پی ٹی آئی سوا 3 سال سے تحریک چلا رہی ہے، پی ٹی آئی کو اب بھی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھ کہ علی امین گنڈاپور کو ابھی سے استعفی دے دینا چاہیے، وقت آنے پرنواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔