Saturday, March 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے

بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے

بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔

شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔

دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے
بلوچستان میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔

شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔

دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔