اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم جان نے کہا ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں خصوصاً 9 اور 10 محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔
آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،جلوسوں کے روٹس میں آنے والی تاروں اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔
مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ آئیسکو کمپلینٹ سٹاف موجود ھے تاکہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پایا جا سکے ۔
آئیسکو ہیڈ آفس سرکل ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر قائم مانیٹرنگ رومز سے بجلی کی ترسیل گرڈ اسٹیشنز شکایات کے فوری ازالے کی براہ راست نگرانی جاری ہے۔
شکایات کے بروقت اندراج اور ازلے کے لئے کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز ہلپ لائن نمبر 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933,0519252934 مکمل طور پر فعال ہیں۔
آئیسکو کا 9 اور 10 محرم الحرام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔