کراچی(آئی پی ایس) لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کی مالکن خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن تھے اور جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ، بیٹا انتقال کرگیا اور3 رشتے دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عمارت گرنے پر اظہارِ افسوس کیا۔
اس کے علاوہ سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ جمعہ کے روز لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔