Monday, March 16, 2026
ہومتازہ تریناسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز:انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 2572 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے پر آگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔