Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟

تہران(آئی پی ایس)ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو خصوصاً نشانہ بنایا۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا۔
محمد رضا صدیقی
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی حملے میں ایران کے معروف جوہری سائنس دان محمد رضا صدیقی صابر کو قتل کر دیا گیا۔ چند دن قبل صدیقی صابر ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھے، جب ان کے گھر کو ایک ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کا 17 سالہ بیٹا مارا گیا تھا۔ یہ بات اُس وقت مقامی میڈیا نے بتائی تھی۔
واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل امریکی وزارت خزانہ نے صدیقی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ وہ ایران میں سینٹری فیوجز کی تیاری اور یورینیم کی افزودگی کے نمایاں ماہرین میں شمار کیے جاتے تھے، اور ان پر جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔
ایران :17 جوہری سائنس دان
اسرائیلی خفیہ اداروں نے گزشتہ 12 دن کی اس غیر معمولی جنگ کے دوران ایرانی فوجی قیادت اور جوہری سائنس دانوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، 13 جون سے جاری اس مہم میں اسرائیل نے مختلف طریقوں سے فضائی حملوں، ڈرون حملوں اور بارودی مواد سے بھری گاڑیوں کے ذریعے … ایران کے تقریباً 17 سرکردہ جوہری ماہرین کو قتل کیا۔
اسی طرح، اسرائیل نے درجنوں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں ایرانی چیف آف اسٹاف محمد باقری، پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی، اور خاتم الانبیاء فوجی ہیڈکوارٹر کے چند روز قبل تعینات ہونے والے سربراہ علی شادمانی شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی تھی کہ اسرائیل نے اب تک تقریباً 30 اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔