Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

دوحا(سب نیوز)امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے تین ایٹمی بجلی گھروں پر حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر قطر مین امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔امریکا نے قطر میں مقیم شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا، دوحہ میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قطر میں موجود امریکی شہری جہاں ہیں وہی رہیں، نقل و حرکت سے گریز کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔