Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینجنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی

جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی

تہران (سب نیوز)خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فرانس اور ایران کے درمیان اعلی سطحی سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام پر مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر میکرون نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فرانس کا موقف دوٹوک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہرگز نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو مکمل اور قابلِ بھروسا ضمانت دے کہ اس کے تمام جوہری مقاصد صرف اور صرف پرامن ہیں۔میکرون نے مزید کہا کہ دنیا کو مزید تباہی سے بچانے اور جنگ کے خاتمے کا راستہ ابھی بھی موجود ہے اور سفارت کاری ہی وہ واحد حل ہے جو خطے کو مزید کشیدگی سے نکال سکتا ہے۔ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماوں نے یورپی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔