گلگت ، وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت بلتستان بھر میں پرامن مجالس اور جلوس کے انعقاد کو یقینی بنانے میں تعاون کرنے پرعلمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بھی مثالی امن اور بھائی چارے کو قائم رکھنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنے میں دن رات مثالی فرائض سرانجام دینے پر افواج پاکستان، حساس اداروں، گلگت بلتستان پولیس، گلگت بلتستان سکاٹس، FC،رینجرز، انتظامیہ، محکمہ صحت، ریسکیو1122 اور تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پرامن جلوسوں اور مجالس کا انعقاد تمام متعلقہ اداروں کے بھرپور کوششوں سے ممکن ہوا ہے،گلگت بلتستان میں مستقل اور مثالی امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائے گا۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سزا و جزا کا نظام سخت کیا جائے گا اور منافرت پھیلانے والے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ایک دوسرے کے عقائد کی دل آزاری کرنے والوں کیخلاف بھی بلاتفریق سخت کارروائی کے احکامات دیئے ہیں۔ امن وامان خراج کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
جی بی میں مستقل اور مثالی امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ خالد خورشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
