Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومتازہ تریناسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع کی ہسپتال پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی

تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل کے وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے بیئر شیبع کے سوروکا میڈیکل سینٹر پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں براہِ راست ایرانی رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو اپنے جرائم کی قیمت چکانی پڑے گی۔

وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اب ایران میں نئے نوعیت کے اسٹریٹجک اہداف پر حملے شروع کرے گا تاکہ ریاستِ اسرائیل پر منڈلاتے خطرات کو ختم کیا جا سکے اور آیت اللہ کے نظام کو جھنجھوڑا جا سکے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسرائیلی حکومت نے واقعی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے یا نہیں کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک اس طرح کے اقدام سے روکنے کے خواہش مند رہے ہیں تاکہ ایرانی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی گنجائش باقی رکھی جا سکے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے تازہ میزائل حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے دہشت گرد ظالموں نے بیئر شیبع میں سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی حصے میں شہری آبادی پر میزائل داغے، ہم تہران کے ظالم حکمرانوں سے اس کا پورا حساب لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔