Sunday, July 20, 2025
ہومپاکستانملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔مزید برآں، 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں جزوی طور پر پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔